ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:متحرک سماجی کارکن، اسداللہ کے فاونڈر ممبر ،دمام جماعت کے سرگرم رکن وصی اللہ نائطے کا انتقال۔ زوم پر آج شب ہوگا تعزیتی اجلاس

بھٹکل:متحرک سماجی کارکن، اسداللہ کے فاونڈر ممبر ،دمام جماعت کے سرگرم رکن وصی اللہ نائطے کا انتقال۔ زوم پر آج شب ہوگا تعزیتی اجلاس

Fri, 03 Sep 2021 15:36:52    S.O. News Service

بھٹکل 3 ستمبر  (ایس او نیوز)   بھٹکل کے  متحرک سماجی کارکن، اسداللہ کے فاونڈر ممبر اور سعودی عربیہ کے دمام ، جبیل اور الخوبر کے بھٹکلی عوام پر مشتمل (منطقۃ الشرقیہ)  جماعت کے  سرگرم رکن وصی اللہ نائطے ( 44)  بدھ  یکم ستمبر  کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔   اسی شام بعد نماز عصر ان  کی نماز جنازہ بھٹکل جامع مسجد میں ادا کی گئی اور پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جنازے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرتےہوئے  اس  متحرک شخص کی اچانک موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

بھٹکل کے چوتنی کے  رہائشی وصی اللہ کے انتقال پر  جمعرات  بعد نماز عشاء سلطانی مسجد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے  ان گنت صفات گنوائے گئے  اور ان  کے حق میں مغفرت کی دُعا ئیں کیں گئیں۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی جنہوں نے مرحوم کی نماز جنازہ  پْرھائی تھی،  تعزیتی اجلاس میں  شریک ہوکر مرحوم کو نیک اور صالح نوجوان قرار دیا۔  جبکہ   اسداللہ اسپورٹس اسوسی ایشن اور  چوتنی کی مسجد سیدنا اسماعیل کے  مشترکہ  منعقدہ اجلاس میں اسداللہ کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے صدارت کی۔ تعزیتی اجلاس میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور اسداللہ کی طرف سے  تعزیتی  قرار دادیں بھی پیش کی گئیں  اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار  کرتےہوئے  مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا۔

20 سال سے زائد عرصہ تک سعودی عربیہ میں  برسرروزگار رہتےہوئے خدمت  خلق کا کام انجام دے کر  مقامی لوگوں کا دل جیتنے والے  مرحوم  وصی اللہ نائطے کے تعلق سے   بتایا گیا کہ  وہ پنچ  وقتہ نمازی کے ساتھ تہجد گذار بندے تھے،  بلا مذہب و ملت تمام انسانوں کے کام آتے تھے، ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوتےہوئے غریبوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پاس پڑوس کے لوگوں  کے  مسائل بھی حل کرنے میں پیش پیش رہتے تھے،  یہی وجہ ہے کہ جب  بدھ کو ان کی میت بھٹکل چوتنی ان کی رہائش گاہ پہنچی تو نہ صرف مسلم بلکہ پاس پڑوس کے  غیر مسلم لوگ بھی پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھے گئے۔ علاقہ کے غریب لوگوں کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ  اسکول فیس  اور راشن وغیرہ  بھی دلایا کرتے تھے جبکہ کافی لوگوں کو  مقامی  سماجی اداروں کی طرف سے بھی  تعاون فراہم کرنے میں کوشاں رہتے تھے۔ علاقہ کی مسجد کے اخراجات کے لئے مستقل آمدنی کی فکر رکھنے کے علاوہ  علاقہ میں موجود خالی جگہوں کو آباد کرنے میں بھی بے حد فکر  مند تھے۔

قریب دو سال قبل جب وہ سعودی عربیہ سے واپس بھٹکل آئے تو کووڈ وباء کی وجہ سے واپس سعودی  نہیں جاسکے تھے، وہ دمام  جماعت کے بھی سرگرم رکن تھے اور مجلس اصلاح و تنظیم کے بھی  رکن انتطامیہ تھے۔ عوام ان  کو اس لئے بھی پسند کرتے تھے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے وہ  جماعتوں اور اداروں کے ذمہ داروں سے بلاجھجک بات کرتے تھے اور اپنی رائے رکھتے تھے، وہ اپنی باتوں  کو مضبوط  دلائل کے ساتھ پیش کرتے تھے۔  

بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا انصار خطیب مدنی، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز، جنرل سکریٹری  عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت بیس سے زائد لوگوں  نے  تعزیتی اجلاس میں  اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اور مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعائیں کرتےہوئے پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین کی۔

وصی اللہ  کو سنیچر 22 اگست کو جب بخار ہوا تو پہلے اُسے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا ، پھر سرکاری اسپتال لے جایا گیا وہاں سے 24اگست کو مینگلور شفٹ کیا گیا۔ نمونیہ بخار میں مبتلا وصی اللہ کی طبیعت سدھرنے کے بجائے مزید بگڑتی چلی گئی اور بالاخر وہ یکم ستمبر کو اپنے خالق حقیقی کے بلاوے پر لبیک کہہ گیا۔

ان کے اچانک انتقال سے ان کے  والد، والدہ اور اہلیہ سکتے میں  ہیں،وصی اللہ کو  چار اولاد (تین  بیٹیاں اورایک فرزند)  ہیں۔اللہ تماموں کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم وصی اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اٰمین

وصی اللہ کے انتقال پر آج جمعہ  سعودی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے (انڈین وقت کے مطابق  رات ساڑھے دس بجے)   دمام میں موجود ان کے دوستوں نے زوم آن لائن پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔ان کے قریبی ساتھی سرفراز جاکٹی نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ زوم آن لائن پر  اجلاس میں شرکت فرماتے ہوئے  جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

زوم کی لنک اس طرح ہے:

Join Zoom Meeting
https://us02web.zoom.us/j/85453653509?pwd=OG9wMnY5dXFDZXdQK1BmSmVmRGdtdz09

Meeting ID: 854 5365 3509
Passcode: 123456789
One tap mobile
+13017158592,,85453653509# US (Washington DC)
+13126266799,,85453653509# US (Chicago)

Dial by your location
        +1 301 715 8592 US (Washington DC)
        +1 312 626 6799 US (Chicago)
        +1 346 248 7799 US (Houston)
        +1 646 558 8656 US (New York)
        +1 669 900 9128 US (San Jose)
        +1 253 215 8782 US (Tacoma)


Share: